عوام عیدالاضحی پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،زرقا تیمور

  عوام عیدالاضحی پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،زرقا تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت و ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزر ی بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہاکہ عیدالضحیٰ پر عوام سختی سے کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں، عوام سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

، مشکل حالات کے باوجود حکومت نے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا ہے، انہوں نے کہاکہ عوام اور حکومت نے ملکر کورونا کی جنگ جیتنی ہے، انشاء اللہ جلد پاکستان کورونا فری ملک ہوگا، کورونا کی جنگ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل سٹاف کو پوری سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواکئے بغیر کورونا کے مریضوں کا علاج کیا، کورونا کی جنگ میں شہیدہونے والے ڈاکٹر وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -