چاروں مسالک علماء کا نعلین پاک کی عدم بازیابی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان

چاروں مسالک علماء کا نعلین پاک کی عدم بازیابی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان

  

لاہور(پ ر)چاروں مسالک علماء بورڈکے زیراہتمام بازیابی وعظمت نعلین مصطفی ؐ کانفرنس ایوان مشائخ شالیمارروڈمیں الحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری نائب امیرورلڈ پاسبان ختم نبوت کی صدارت میں ہوئی مہمان خصوصی حافظ شعیب الرحمن قاسمی چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈتھے۔ علماء اوردینی ومذہبی رہنماؤ ں مفتی شہبازعالم فاروقی،حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ محمدممتازاعوان،مولانامحمدحنیف حقا نی، پیر جمشید احمد نورانی،حکیم محمودالحسن قاسمی، مولانا عبداللہ روپڑی،پیرعامرحسین شاہ زنجانی،علامہ ریاض چشتی، پیرایس اے جعفری حافظ محمد یعقوب شاہ نے اعلان کیاکہ لاہوربادشاہی مسجدمحکمہ اوقاف کی زیرتحویل چورائے گئے نعلین پاک کی چوری کوطویل عرصہ گزرجانے کے باوجودتاحال عدم بازیابی اورچوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف 30جولائی کویوم سیاہ منایاجائے گا۔

اوراس موقع پربھرپوراحتجاج کیاجائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -