انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز: ڈربی شائر میں قومی ٹیم کی پریکٹس جاری

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز: ڈربی شائر میں قومی ٹیم کی پریکٹس جاری

  

ڈربی شائر(نیٹ نیوز) دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کا دوسرا دور شروع ہو گیا، ڈربی شائر میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کے 2، 2 سیشنز میں بھرپور شرکت کررہے ہیں اور کوچز کی زیر نگرانی سخت محنت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انگلینڈ کے بدلتے موسم سے واقفیت کے لیے قومی کرکٹرز نے اب ڈربی شائر میں کیمپ لگا یا ہے اور پریکٹس کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ویٹ کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس کے لیے اِن ایکشن ہوں گے جبکہ کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں بھرپور جوش و خروش سے شرکت کررہے ہیں اور کوچز بھی ان پر بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، گذشتہ روز قومی اوپنر شان مسعود نے ویڈیو پریس کانفرنس کی، اچھی تیاریوں اور کامیابی کی امید دلا دی۔ قومی کھلاڑی 17 تاریخ سے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز پانچ اگست سے ہو گاواضح رہے کہ قومی اسکواڈ ووسٹر شائر میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کر کے ووسٹر شائر سے ڈربی شائر پہنچے تھے۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -