ون ڈے کپتان بابر اعظم کی 8 سالہ پرستار سے ویڈیو پر ملاقات

ون ڈے کپتان بابر اعظم کی 8 سالہ پرستار سے ویڈیو پر ملاقات

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز بائیو سیکیور ماحول میں کھیلی جائے گی۔ بند دروازوں میں شیڈول اس سیریز میں کھیل کے سب سے اہم سٹیک ہولڈر، شائقین کرکٹ، انکلوڑرز میں بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکیں گے۔کھلاڑیوں اور مداحوں کے درمیان ان ممکنہ فاصلوں کو دور کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں موجود چیمپئن بیٹسمین بابر اعظم اور لاہور میں موجود اْنکی 8 سالہ مداح کے درمیان ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔بابر اعظم کی 8 سالہ مداح سامعہ افسر کو بطور کرکٹ فین اس وقت شہرت ملی جب رواں سال کے آغاز میں ان کی نیٹ پر شاندار بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس ویڈیو میں ننھی کرکٹر ہر گیند پر دلکش اسٹروکس کھیلتی نظر آئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -