انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز ستمبر میں طے ہیں۔ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ ٹیم اب اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے۔کورونا کی صورت حال میں بھارتی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت کرلی تھی۔
ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔