عمدہ پر فارمنس میری اولین ترجیح رہی ہے، روشناخان
لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑ ی روشنا خان نے کہا ہے کہ عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح رہی ہے اور پاکستان کا نام روشن کرنا میرے کھیلنے کا مقصد ہے اور اس مقصد کو آگے لیکر چل رہی ہوں ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی اور ہر میچ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کروں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اپنے کھیل سے مطمئن ہوں گھر میں رہ کر بھی پریکٹس میں مصروف ہوں جب بھی ٹیم میں واپسی ہوگی بھرپور پرفارم کروں گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں کی بہت اچھے انداز میں تربیت کی ہے جس کے فوائد مستقبل میں ضرور حاصل ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں ہاکی کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے تاکہ ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے میں مدد مل سکے قومی ویمن ہاکی ٹیم بہت اچھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔