فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ2022 ء کا شیڈول کنفرم کردیا

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ2022 ء کا شیڈول کنفرم کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول کنفرم کردیا۔فٹبال ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہوگا، قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں 21 نومبر سے 2 دسمبر تک ہر روز 4 گروپ میچز ہوں گے، گروپ راؤنڈ میں پہلا میچ دن ایک بجے، دوسرا شام 4، تیسرا 7 اور آخری میچ رات 10 بجے شروع ہوگا اس حوالے سے فیفا کا کہنا ہے کہ یہ فٹبال کے لئے ایک بہت اچھی خبر ہے او ر امید ہے کہ یہ ایونٹ سابقہ ایونٹس کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

گروپ راؤنڈ کے آخری میچز 6 اور 10 بجے مقامی وقت کے مطابق ہوں گے، تین سے چھ دسمبر تک پری کوارٹر فائنل، نو اور دس دسمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -