انگلینڈ سے سیریز، رمیزراجہ 3اوپننگ بیٹسمین کھلانے کے حامی

انگلینڈ سے سیریز، رمیزراجہ 3اوپننگ بیٹسمین کھلانے کے حامی

  

لاہور (آن لائن) سابق قومی کپتان اور دور حاضر کے بہترین کمنٹیٹر رمیز راجہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تین اوپننگ بیٹسمین کھلانے کے حامی ہیں جن کا جواز ہے کہ نئی گیند کا سامنا کرنے والے تین پلیئرز کی بدولت مڈل آرڈر پر دباؤ کم ہو جائے گا۔یو ٹیوب پر لائیو چیٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پرانی گیند کو سوئنگ کرنے کیلئے لعاب کے استعمال کی پابندی کے پیش نظر ٹاپ آرڈر میں تین اوپنرز نئی گیند کا ڈٹ کر سامنا کر سکیں گے جس سے مڈل آرڈر بیٹسمینوں پر خود ہی دباؤ کم ہو جائے گا لہٰذا شان مسعود اور عابدعلی کے بعد نمبر تین پر امام الحق کو چانس دیا جائے جو نئی گیند کا عرصہ گزار سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف اصل جنگ ہی نئی گیند کا مقابلہ کرنے کی ہوگی اور ایک اضافی اوپنر اس حوالے سے موثر کردار نبھا سکتا ہے۔

تاہم انہیں علم نہیں کہ پاکستانی ٹیم نے چھٹے نمبر پر بین اسٹوکس کی طرح اننگز کو سنبھالنے والا کوئی ا?ل راؤنڈر تلاش کیا ہے یا نہیں لیکن اس کی موجودگی انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -