لاہور میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں، نیلم منیر خان

لاہور میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں، نیلم منیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ نیلم منیر خان نے کہا کہ لاہور آکر کام کرنے کا فی الوقت کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میں نے کسی سے معاہدہ کیا ہے، ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میں فی الوقت لاہور میں کسی بھی اداکار کے ساتھ فلمی پراجیکٹ میں کام نہیں کررہی۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ کسی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کے ساتھ لاہور میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کر چکی ہیں جس میں ان کے مد مقابل معمر رانا یا شان کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ میں لاہور میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔
، صرف کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں اور یہی بننے والی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -