سات دن میں تھیٹرز نہ کھولے گئے تو بھوک ہڑتال کرینگے،قیصر ثناء

سات دن میں تھیٹرز نہ کھولے گئے تو بھوک ہڑتال کرینگے،قیصر ثناء

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین ایکشن کمیٹی پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت سات دن کے اندر اندر پنجاب بھر کے تھیٹر کھول دے اگر ایسا نہ ہوا تو فنکار تا دم مرگ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے میں فنکاروں کی خاطر جیل جانے کو بھی تیار ہوں۔قیصر ثناء اللہ خان نے ان خیالات کا اظہار میٹرول پول سنیما میں سینکڑوں فنکاروں کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فنکاروں کا مذاق بنادیا ہے تھیٹر نہ کھلنے کی وجہ سے فنکار اپنے گھروں کی اشیاء بیچ کر گذارا کرنے پر مجبور ہیں اور اس وقت جس مشکل کی زندگی گزار رہے ہیں حکومت کو اس کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے موجودہ حالات کے پیش نظر میں نے اپنا گھر فروخت کردیا ہے کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ حالات کب تک چلیں گے وزیر اعظم عمران خان آپ نے فنکاروں کو بھکاری بنا دیا ہے۔راشد محمود نے کہا کہ میری حکمرانوں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر تھیٹر کھول دیں تاکہ اس شعبہ سے وابستہ فنکار بے بسی کی موت مرنے سے بچ جائیں۔طاہر انجم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی تھیٹر فنکار کو کوئی امداد نہیں ملی جیازوں میں ایس او پیز کو نظر انداز کرکے مسافر سفر کررہے تو تھیٹر کھلنے میں کیا قباہت ہے ہم لوگ مکمل ایس او پیز کے ساتھ تھیٹر کھولیں گے عمران خان آپ ہمیں بھوکا نہ ماریں اگر یہی حالات رہے تو فنکاروں سمیت پوری قوم بھوکی مرجائے گی۔پریس کانفرنس سے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،پروڈیوسر اکبر بٹ،شاہد خان،گوشی خان ٹو،ظفر ارشاد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کلچر -