انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،صومیہ

انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،صومیہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان فلم انڈسٹری مکمل طور پر اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو گی اس وقت تک گلوکاری کا شعبہ بھی مشکلات کا شکار رہے گا لیکن میں مایوس نہیں آنے والے وقت میں فلموں اور گلوکاری کے شعبے کو خوشحال دیکھ رہی ہوں۔ جب تک فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں ہوتی گلوکاری کا شعبہ بھی مشکلات کا شکار رہے گا میں نے انتہائی کم عرصے میں ملک کا نام بھی روشن کیا ہے مجھے کئی فلموں میں گلوکاری کی پیش کش ہو رہی ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گلوکاری کے شعبے کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا۔

مزید :

کلچر -