نوید رانا کے نئے گیت میں نامور ماڈل جلوہ گر ہوں گی

نوید رانا کے نئے گیت میں نامور ماڈل جلوہ گر ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) آل پاکستان گولڈ میڈلسٹ گلوکار نوید رانا کا نیا شاہکار گیت”جانیا“ کے لئے ماڈل سے بات جاری ملک کی معروف ماڈل گانے میں جلوہ گر ہونگی۔اس حوالے سے نوید رانا نے کہا کہ گانے میں ماڈل فرقان،علی کے ساتھ فیمیل ماڈل کے لئے ملک کی ٹاپ ماڈل سے بات جاری ہے۔سننے والوں کو میرا یہ گیت کسی بھی طرح سے کم نہیں لگے گا کیونکہ رضا نادر نے اس کی خوبصور ت شاعری،کمپوزیشن اور میوزک ترتیب دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دو روز تک فیمیل ماڈل سے گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے معاملات طے پا جائیں گے جس کے بعد گانے کی ویڈیو پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -