پاکستان نے پوری دنیا میں عزت دی، گلوکارہ حنا فرید

پاکستان نے پوری دنیا میں عزت دی، گلوکارہ حنا فرید

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حنا فرید نے کہا کہ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی ہوں۔ان دنوں میری تمام توجہ گائیکی کی جانب مبذول ہے۔حنا فرید نے مزیدکہا کہ شوز کے حوالے سے آفرز کا سلسلہ توجاری رہتا ہے لیکن میں ایسی آفرز قبول کرتی ہوں جن میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہتر انداز سے اظہار کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اب نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق فلمیں بنارہے ہیں۔

جو بہت خوش آئندبات ہے اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آئندہ چند برسوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری بھی ایک منفرد مقام پرہوگی اور پاکستانی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی اورپسند کی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں بہترین فلمیں بننے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔حنا فرید نے کہا کہ معمول کی فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی جب کہ نگارخانے اور سینما گھروں پر ویرانی کا راج ہوگیا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -