شہریوں کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں: اشفاق خان

شہریوں کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں: اشفاق ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ24 مارچ سے شہر میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کے بعد لاک ڈاون اقدامات کو 114روز مکمل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کی روک تھام کے تمام اقدامات شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں اورغیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوان فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ114روز کے دوران مجموعی طور پر 02 لاکھ59ہزار858 شہریوں کو روک کر نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ48ہزار492شہریوں کو وارننگ دے کر گھروں کو واپس بھیجا گیا۔انہوں نے بتایا کہ قانون شکنی پر شہر کے مختلف تھانوں میں 2212 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 04 ہزار599 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈزلئے گئے۔مجموعی طورپر شہر میں چھوٹی بڑی02 لاکھ36 ہزار895وہیکلزکوچیک کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -