پنجاب ایمرجنسی سروس، 787روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 787روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 470افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔371معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 391ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور29مسافر328اور130پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ184ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت197متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان68حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ دوسرے اورٖفیصل آباد66حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل849متاثرین میں 729مرد اور120خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 151افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور476افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ222زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 694موٹر سائیکلز،98آٹو رکشے،71موٹر کاریں،24وین08مسافربسیں،26ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔