محکمہ آبپاشی کیس،ملزموں کی عبوری ضمانت میں 27جولائی تک توسیع

محکمہ آبپاشی کیس،ملزموں کی عبوری ضمانت میں 27جولائی تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)محکمہ آبپاشی کے افسران کی ڈیزل کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ملوث ملزموں کی عبوری ضمانت میں 27جولائی تک توسیع کردی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج صہیب احمد رومی نے انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت دیگر افسران نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، محکمہ اینٹی کرپشن کا موقف ہے کہ انجیئر امتیاز اکبر بھٹی نے دیگر افسران کی ملی بھگت سے ڈیزل کی خریدادری کی مد میں خورد برد کی،ملزموں نے سرکاری خزانے کو 2 کڑور کا نقصان پہنچایاہے،ملزموں کی ضمانت خارج کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کرد ی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -