سہولیات کے باوجود پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام

سہولیات کے باوجود پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سوا کھرب کا بھاری بھر کم بجٹ، دوسرے محکموں سے کہیں زیادہ سہولیات کے باوجود پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ڈاکوؤں نے 60 شہریوں کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق پہلے 6 ماہ کی رپورٹ نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا، پنجاب میں چھ ماہ کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران 60 افراد کو مزاحمت پرقتل کردیا گیا۔ رواں سال یکم جنوری سے 30 جون تک سب سے زیادہ وسائل اور30 ہزار سے زیادہ فورس کی تعداد رکھنے والے ریجن لاہور میں 16 شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

مزید :

علاقائی -