احتساب عدالت، کروڑوں کی کرپشن کیس،ملزمان کی بربریت درخواستیں مسترد

احتساب عدالت، کروڑوں کی کرپشن کیس،ملزمان کی بربریت درخواستیں مسترد

  

لاہور(نامہ نگار)گزشتہ روزنیب کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس مقررہ مدت کے بعد ختم ہوچکا ہے، پرانا آرڈیننس بحال ہونے کے بعد درخواستیں قابل سماعت نہیں رہیں، درخواست گزار کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں دائر کیں،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزموں کی بریت کی درخواستیں خارج کردی ہیں،ملزموں کے خلاف نیب کی جانب سے عدالت میں دائر کئے گئے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزمان نے غیر قانونی اقدامات کرکے قومی خزانے کو 7 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے سرگودھا میں سستے داموں زمین خرید کر حکومت کو مہنگے داموں فروخت کی، ملزمان نے زمین کی خریداری میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی بھی کی۔

مزید :

علاقائی -