پولیس کا دو بھائیوں پرتشدد،کئی گھنٹوں تک ذہنی ٹارچر،متاثرین کا نوٹس کا مطالبہ

پولیس کا دو بھائیوں پرتشدد،کئی گھنٹوں تک ذہنی ٹارچر،متاثرین کا نوٹس کا ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار کے رہائشی امن ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ محمد حمزہ اور اس کے بھائی نے مقامی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ مقامی پولیس کے اے ایس آئی محمد یاسر نے اسے 10 جولائی کو زبردستی گھر سے اٹھایا اور تھانے لے گیا بعد ازاں جب اس کا بھائی اس کے رہائی کے لیے تھانے پہنچا تو تھانے دار نے بلاوجہ ہم دونوں کو تھانے میں بند کرکے کئی گھنٹوں تک ذہنی ٹارچر کیا ہم دونوں بھائیوں سے موبائل اور نقدی بھی قبضے میں لے لی گئی احتجاج کرنے پر وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے کئی گھنٹوں بعد رہا کیا گیا جس پر وہ سخت پریشان ہیں آئی جی پولیس اور وزیر اعلی پنجاب کو اس پولیس گردی کا نوٹس لینا چاہئے متاثرین نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگر نوٹس نہ لیا گیا تو وہ وزیراعلی اور آئی جی پولیس کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

مزید :

علاقائی -