پولیس کی کارروائی، منشیات فروش تبسم کمی گرفتار

پولیس کی کارروائی، منشیات فروش تبسم کمی گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش تبسم کمیل عرف لکی کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او جوہر ٹاون عامر شہزاد کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 2 کلو چرس اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ نمبر 998/20 تھانہ جوہر ٹاون میں درج کیا گیا ہے،ایس ایچ او جوہر ٹاون عامر شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی صدر ڈویڑن غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ذوالفقار علی بٹ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

،گزشتہ روز اطلاع ملنے پر منشیات فروش کو چھاپہ مار کر گرفتارکر لیا،ملزم مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ او جوہرٹاون عامر شہزاد و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -