اینٹی کرپشن عدالت، پٹواری شاہ نور کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے پٹواری شاہ نور کی درخواست ضمانت مسترد کردی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج صہیب رومی نے ملزم پٹواری شاہ نور کی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیاہے،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم پر مختار عام پر زمین کی فرد جاری کرنے کا الزام ہے،ملزم شاہ نور موضع مزنگ میں تعینات تھا،درخواست گزار کا موقف تھا کہ وہ بے قصور ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔