کیمرے خراب، ڈولفن، پیروکاگشت بے کار، لاہور بے امنی کا شہر

کیمرے خراب، ڈولفن، پیروکاگشت بے کار، لاہور بے امنی کا شہر

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)کیمرے خراب، ڈولفن، پیرو کا گشت بے کار، پولیس تماشائی، ڈکیت، رہزن چیلنج اور لاہور بے امنی کا شہرزندہ دلوں کے شہر میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر جان سے جانے والوں کا ڈیتھ ریٹ کراچی کے برابر ہو گیا، مال کی حفاظت کرتے 20 شہری جاں سے گزر گئے۔لاہور میں صفائی کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ لاہور کا اسٹریٹ کرائم کراچی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا، رواں سال اب تک 20 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے جبکہ 35 زخمی کیے گئے لیکن آبادی کے تناسب سے کراچی کے اسٹریٹ کرائم سے موازنہ کیا جائے تو لاہور میں صورتحال ابتر ہونے لگی، وسائل کی بہتات اور پٹرولنگ کرائم فائٹر فورس کے باوجود بھی شہر میں ڈکیتی قتل کی شرح ایک جیسی ہوگئی، کراچی میں محدود وسائل کے باوجود 21 افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوئے لیکن لاہور میں قتلوں کی تعداد پنجاب کے امن و امان پر سوالیہ نشان بن گئی۔

مزید :

علاقائی -