ایڈیشنل سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

ایڈیشنل سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے گز شتہ روزسول جج وقاص ہاشمی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔انھوں نے ہسپتال،کچن،نو عمروارڈ،خواتین وارڈ اور مختلف بیرکوں کا وزٹ کیا۔اس موقع پراسیران کی جانب سے کوئی شکایت نہ کی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااورمعمولی جرائم میں ملوث 16قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین چوہدری تجمل حسین ہنجرا نے بھی سول جج غلام عباس شیرازی کے ہمراہ بسلسلہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔انھوں نے جیل میں کوویڈ۔19سے نبٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ہونے اور جیل میں مقید اسیران کی جانب سے انتظامیہ کے رویے کو سراہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

مزید :

علاقائی -