لاہور،چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں،لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا

لاہور،چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں،لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواب ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابو بکر کے گھر سے6لاکھ40ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔راؤینڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے اعظم کے گھر سے 4لاکھ90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مسلم ٹاون میں ڈاکوؤں نے سجاد کے گھر گھس کر3لاکھ 52ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔غازیاں باد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مصطفی کے گھر سے 1لاکھ80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے خرم کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا

-شاد مان میں ڈاکوؤں نے آصف سے90ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خلیل سے45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ ہربنس پورا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جمشید سے25ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ ڈیفنس سی اور کاہنہ سے گاڑیاں اور بادامی باغ۔موچی گیٹ اور چونگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -