شہریوں کی سہولت آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کرلیا: سیدحماد عابد

شہریوں کی سہولت آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کرلیا: سیدحماد عابد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا، شہر کے گردونواح میں مختلف 12 مقامات پر مویشی منڈیاں لگے گیں، ڈویعنل افسران کی نگرانی میں 40 انسپکٹرز اور 326 وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 07 فوک لفٹرز میں لگائے گئے ہیں، پچھلے سال کی نسبت رواں سال دو گنا اضافی نفری لگائی گئی ہے، ٹریفک کی روانی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سید حماد عابد نے شاہ پور کانجراں منڈی کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی شہریوں کی مدد اور راہنمائی کو یقینی بنایا جائے گا، مویشی منڈیوں کی حوالے سے سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -