لاہور پولیس نے 92 خطرناک ملزمان گرفتار کیئے،ذوالفقار حمید

لاہور پولیس نے 92 خطرناک ملزمان گرفتار کیئے،ذوالفقار حمید

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کر لئے، سربراہ لاہورپولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث 92 خطرناک ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ٹریول آئی کی مدد سے رواں ماہ کے دوران 14 ملزمان جبکہ چوبیس گھنٹوں میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم، 02 ٹارگیٹیڈ ملزمان اور 07 عدالتی مفرورں کو گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید کامزید کہنا تھا کہ ٹریول آئی سافٹ وئیر کی مدد سے رواں سال میں 61 ہزار 776 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ جبکہ صرف ماہ جولائی میں 9421 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ہوٹل آئی سافٹ وئیر کی مدد سے 02 لاکھ 42 ہزار 198 افراد کو چیک کیا گیا۔ ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ وئیر کی مدد سے 10720 غیر ملکیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفعادہ حاصل کرتے ہوئے اشتہاری و عدالتی مفروروں کیخلاف کارروائیاں کیں جارہی ہیں۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے تمام ایس پیز کو اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے جرائم کے سدباب کیلئے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے لئے ہوٹل آئی سافٹ وئیر اور ٹریول آئی سافٹ وئیر معاون ثابت ہوکہ رہا ہے۔پولیس سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوٹلوں، گیسٹ ہا?سز، سرائے میں ٹھرنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹریول کرنے والے جرائم پیشہ افراد، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرہ تنگ کرنے میں مصروف عمل ہے۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر تمام ڈویڑنل افسران نے کرائم میٹنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -