جیل عملے کی کرپشن،تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا، مرزا شاہد سلیم

جیل عملے کی کرپشن،تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا، مرزا شاہد سلیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔انھوں نیکچن اسیران میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیااورجیل ہسپتال کے وزٹ کے دوران لیبارٹری،میڈیسن روم،ایکسرے روم بشمول جنرل وارڈ میں داخل مریض قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نیقیدیان بارکس،سزائے موت وارڈ،سٹور،پی سی او اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیااور ہدایت کی کہ جیل عملے کی جانب سے کرپشن،تشدد اور غیر انسانی سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااورکسی بھی بیضابطگی،بدعنوانی اور غیر انسانی سلوک میں ملوث آفیسر زاور اہلکاران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

زا شاہد سلیم بیگ نے جیل انتظامیہ کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل اور سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -