7 ماہ قبل اغواء ہونیوالی شادی شدہ لڑکی نے ظلم سے تنگ آکر تیزاب پی لیا

7 ماہ قبل اغواء ہونیوالی شادی شدہ لڑکی نے ظلم سے تنگ آکر تیزاب پی لیا

  

پاکپتن (نمائندہ پاکستان)24 سالہ شادی شدہ دوشیزہ بینش ولد بشیر کوموضع درشن پاکپتن کا رہائشی عاشق نامی شخص اس کے معصوم بیٹے سمیت اس کو ڈسکہ سے اغواء کر کے پاکپتن کے قریب گاؤں درشن میں لے آیا جہاں پر عاشق اور اس کا بھائی شاہنواز لڑکی سے 7 ماہ تک بداخلاقی کرتے رہے اور ظلم و تشدد بھی کرتے رہے جہاں سے لڑکی نے تنگ آ کر واش میں استعمال ہونے والا کیمیکل تیزاب پی لیا جس کے بعد عاشق نامی اغواء کار لڑکی کو تحصیل ہیڈ کواٹر عارف والا لے آیا۔جہاں ہوش آنے کے بعد لڑکی نے شور مچا کر ساری بات ڈیوٹی پر موجود عملہ کو بتا دی۔

  

جس پر ہسپتال ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے فوری ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کی طرف سے لڑکی کے ورثاء کو بھی اطلاع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں جہانزیب وٹو نے بتایا کہ ملزم کو تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کر دیا گیا لڑکی کو ورثاء کے حوالے کر کے ورثاء کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -