اوکاڑہ،5سالہ بچی کی نعش برآمد
اوکاڑہ(نامہ نگار) اکبر روڈ زمان پارک کے قریب رجباہ فورایل کے قریب ایک5سالہ بچی کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس تھا نہ صدر اوکاڑہ نے نامعلوم بچی کی نعش برآمد کر کے ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بچی کی نعش دو تین یوم پرانی ہے
پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے سائینسی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔
بعداز تحقیق بچی کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے پولیس نے نامعلوم بچی کے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔