بصیرپور،شوہرنے گھریلو ناچاقی پربیوی کوتیزاب پلادیا، مقدمہ درج

  بصیرپور،شوہرنے گھریلو ناچاقی پربیوی کوتیزاب پلادیا، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بصیرپور(نامہ نگار)شوہرنے ناچاقی پربیوی کوتیزاب پلادیا۔محلہ چک احمدشاہ کے رہائشی سخی محمدنے ایڈیشنل سیشن جج دیپالپورکی عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیاتھاکہ اسکی بیٹی بشریٰ کی شادی سلطان نگرکے سلامت علی سے ہوئی تھی جواسے روزانہ تشددکانشانہ بناتارہتا ایک ماہ قبل سلامت نے اسے اطلاع دی کہ بشری ٰ نے تیزاب پی لیاہے جس پروہ اپنی بیٹی کو بے ہوشی کی حالت میں لاہورجناح ہسپتال لے گیا جہاں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد وہ ہوش میں آکربولنے کے قابل ہوئی تواس نے بتایاکہ اس نے خودکشی کی کوشش نہیں کی بلکہ اسکے شوہرنے اسے شربت کہہ کرسرخ رنگ کا تیزاب زبردستی پلادیاتھا۔
سخی محمدکی درخواست پرایڈیشنل سیشن جج کے احکامات کے مطابق بصیرپورپولیس نے زیردفعہ336بی مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -