پاکستان سے ابوظہبی کے لیے اتحاد ائیرویز کی پروازیں آج سے شروع

پاکستان سے ابوظہبی کے لیے اتحاد ائیرویز کی پروازیں آج سے شروع

  

لاہور(این این آئی)پاکستان سے ابوظہبی کے لیے اتحاد ائیرویز کی پروازیں آج(جمعرات)سے شروع ہو جائیں گی۔ائیرلائن کراچی، اسلام آباد اور لاہورائیرپورٹ سے ہفتے میں 12 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ مسافروں کو پرواز سے پہلے اپنے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانی ہوگی بصورت دیگر انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان پروازوں میں صرف ان لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں گے۔اکانومی کلاس کے مسافروں کے درمیان بھی فاصلہ ہوگا اور مسافر قطار میں پچھلی سیٹ سے اگلی سیٹ کی ترتیب کے مطابق سورا ہوں گے۔جہاز کا عملہ تمام مسافروں کو ماسک، دستانے، اینٹی بیکٹریل وائپس اور سینی ٹائزر پر مشتمل حفظان صحت کی کٹس فراہم کرے گا۔فلائٹ سے قبل مسافروں کو خصوصی ہدایات نامے میں درج ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔تمام مسافروں کیلئے ماسک اور دستانوں کا استعمال، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا اور درجہ حرارت کا معائنہ کروانا لازمی ہوگا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کہنے یا استقبال کرنے والوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دستانے اور ماسک دوران پرواز اور جہاز سے اترنے کے بعد بھی استعمال کیے جائیں۔ابوظہبی میں تمام ہوائی اڈوں پر سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ مسافر ہاتھوں کو مستقل طور پر سینیٹائز کرسکیں۔

پروازیں

مزید :

صفحہ اول -