پولیو کے باعث کمسن کا انتقال،سردار عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کر لی

  پولیو کے باعث کمسن کا انتقال،سردار عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں پولیو کے باعث بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں پولیو کے باعث بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سخت تشویش ہے۔ انسداد پولیو کے لئے مؤثر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ قوم کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے- متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ اول -