پاکستان میں کورونا کے اثرات کئی سال تک رہیں گے: پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت

پاکستان میں کورونا کے اثرات کئی سال تک رہیں گے: پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت

  

لاہور (جاوید اقبال) کروناایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے اثرات کئی سال تک رہیں گے جبکہ آئندہ دو سال تک کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہونے کا کوئی امکان نہیں آئندہ دنوں میں کرونا کیسز میں مزید کمی آئے گی وہ”پاکستان“سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پھیپھڑوں کیساتھ دماغ پر بھی حملہ کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا مریض ذہنی امراض کا بھی شکار ہورہے ہیں۔ کورونا کی روزانہ کی بنیاد پر نئی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت نے بتایا کہ ہمارے پاس کوئی ویکسین نہیں تمام انحصار ڈبلیو ایچ او پر ہے۔ پولیو کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے دیکھنا ہے کہ پولیو کہاں سے شروع ہوا، پولیو سمیت دیگر کئی مسائل کا حل نہیں کر سکے۔ بھارت نے ایک سال میں پولیو کا خاتمہ کردیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت

مزید :

صفحہ اول -