امریکہ نے پاکستان سول ایوی ایشن کی ریٹنگ کم کر کے کیٹگری 2کر دی

  امریکہ نے پاکستان سول ایوی ایشن کی ریٹنگ کم کر کے کیٹگری 2کر دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے ملکی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بارے میں دیے گئے بیا نا ت کے مضر اثرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کو جاری کردہ اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تحفظ کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درجہ بندی کیٹیگری ایک سے گرا کر کیٹیگری 2 کردی گئی ہے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سیفٹی معیارپر پورا نہیں اترتا۔کیٹیگری 2 کے مطا بق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ فضائی کمپنیاں امریکہ میں محدود آپریشن ہی جاری رکھ سکتی ہیں اور انہیں امریکہ میں رجسٹرڈ کسی کمپنی کیساتھ کوڈ شیئرنگ کی بھی اجازت نہیں ہے۔

پاکستان ریٹنگ

مزید :

صفحہ اول -