عراقی سفیر کی جنرل باجوہ سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

  عراقی سفیر کی جنرل باجوہ سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس کی جی ایچ کیو میں ملاقات، باہمی دلچسپی، بشمول علاقائی سلامتی کے امور اور کوویڈ 19 بارے تبادلہ خیال کیا گیا،عراقی سفیر نے خطے میں امن وامان کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔بدھ کے روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، بشمول علاقائی سلامتی کے امور اور کوویڈ 19 بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نے کہا کہ عراق کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق ہر ممکن تعاون کرینگے۔ عراقی سفیر نے خطے میں امن وامان کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -