دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام،16ہزار نوکریاں پیدا ہونگی: عاصم سلیم باجوہ

دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام،16ہزار نوکریاں پیدا ہونگی: ...

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام ہے،منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے سٹیل، سیمنٹ، تعمیراتی شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا، منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے سے 12 لاکھ ایکڑ زرعی علاقہ سیراب ہوگا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی، ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -