بلدیاتی الیکشن نہ کرانا ہماری سب سے بڑی سیاسی غلطی، فواد چودھری

بلدیاتی الیکشن نہ کرانا ہماری سب سے بڑی سیاسی غلطی، فواد چودھری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی بھی وزیراعلیٰ اضلاع کو اختیارات دینے پر تیار نہیں، پرویز مشرف کا لوکل گورنمنٹ سسٹم کامیاب تھا۔فواد چودھری کا دنیا نیوز کے پروگرام‘’دنیا کامران خان کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے پروونشل فنانس کمیشن کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں۔ پی ٹی ا?ئی کے وزرائے اعلیٰ بھی وفاقی کابینہ کی ہدایت پر عمل نہیں کر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ تمام علاقوں کو برابر کا حق ملے لیکن یہ سب کچھ تب ہوگا جب پروونشل فنانس ہوگا۔ پاکستان کے وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے اپنے وزرا بھی پروونشل فنانس کمیشن نافذ نہیں کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ کوئی بھی دوسروں کو اختیار دینے کو تیار نہیں ہے۔ صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔ ہمیں ہر کام عدالتوں پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سب سے بڑی غلطی بلدیاتی الیکشن نہ کرانا ہے۔ تحریک انصاف کو پہلے سال ہی بلدیاتی الیکشن کرانے چاہیے تھے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں، صوبائی حکومتیں فنانس کمیشن کے فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ضلعی حکومتوں کو ترقیاتی فنڈز فوری منتقل کیے جائیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔

فواد چودھری

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -