ترقی اور خوشحالی عمران خان کی اولین ترجیح،شبلی فراز

  ترقی اور خوشحالی عمران خان کی اولین ترجیح،شبلی فراز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پانی، بجلی سمیت ہر شعبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی عمران خان کی اولین ترجیح ہے،بدھ کے روز ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیرآبی ضروریات کے تحفظ کی ضامن ہوگی، یہ اقدام معاشی سرگرمیوں کی روانی میں سنگ میل ثابت ہوگا،نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے، لاکھوں ایکڑ سیراب ہوں گے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -