25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3اگست کوہو گی

25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3اگست کوہو گی

  

فیصل آباد(اے پی پی)مرکز قومی بچت کے 25 ہزار روپے مالیتی قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3اگست بروز پیرکو منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 20ویں اور مجموعی طور پر34ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں تقریب 3اگست کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید :

کامرس -