شعبہ توانائی میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع موجود

      شعبہ توانائی میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع موجود

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جس میں پیداوار پر 45 ارب ڈالر جبکہ ٹرانسمیشن پر 20 ارب ڈالر اور ڈسٹری بیوشن پر 15 تا 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انرجی مکس پالیسی کے تحت متادل توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شفاف، ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے 2025ء تک بجلی کی مجموعی پیداوار کے 20 فیصد کے مساوی بجلی متبادل ذرائع سے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جبکہ 2030ء تک یہ شرح 30 فیصد تک بڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بجلی کی کل پیداوار کے 5 فیصد کے مساوی بجلی متبادل ذرائع سے پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے 145 منصوبوں پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے۔

مزید :

کامرس -