اوپو نے نیا ہینڈ سیٹ -92اے متعارف کروا دیا

اوپو نے نیا ہینڈ سیٹ -92اے متعارف کروا دیا

  

لاہور(پ ر)سرکردہ عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے Aسیریز کا نیا ہینڈ سیٹ OPPO A92متعارف کرادیا ہے۔تازہ ڈیزائن اور ہارڈ ویئر و سافٹ ویئر دونوں میں طاقتور سیٹنگ کا حامل OPPO A92روزمرہ استعمال کے تناظر میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔اوپو کی Aسیریز کو دنیا بھر میں نوجوان افراد کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور OPPO A92بھی صارفین کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔8GB RAM+128GB ROMکی وسیع گنجائش اور 5000mAhکے ساتھ یہ شاندار خصوصیات کا حامل ہے،1080P Neo-Displayاور 48MP AI Quad Camera,کے ساتھOPPO A92ایک مکمل پیکیج کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔اوپو پاکستان AED.کے سی ای او George Longکا کہنا ہے کہ اوپو کی Aاپنے آغاز سے ہی مجموعی طور پر انتہائی متاثر کن رہی ہے اور OPPO A92زیادہ اپ ڈیٹ ٹیک خصوصیات،رجحانات کے اسٹائل کے مطابق تیار کی گئی طاقتور پراڈکٹ ڈیزائن اور وراسٹائل کے اعتبار سے نوجوان افراد کے گروپ کی زیادہ خدمت کرسکے گا۔ہم نے مشاہدہ کی اہے کہ گزشتہ چند برسوں میں مارکیٹ میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں،سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر visual expressionاور انٹر ٹینمنٹ تجربات میں ٹیکنالوجی کی جدت کے استعمال میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ OPPO A92نوجوانوں کی زندگیوں کی رونما ہونی والی تبدیلیوں کے تقاضوں کو پوراکر کے ان کی ذاتی اظہار کی راہ تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

OPPO A92ہینڈ سیٹ 8GB RAM+128GB ROMکی وسیع گنجائش کا حامل ہے جو سٹم اسپیڈ اور smoothness.کو یقینی بناتا ہے،اس کی اسٹینڈرڈ 8 GB LPDDR4X Memoryاس سیٹ کو بغیر وقفہ کے چلنے میں مدد دیتا ہے،UFS 2.1 Storageریڈنگ اسپیڈ کو تیز کرنے میں مدد دیتی ہے،Qualcomm 665,توانائی کم خرچ کرتے ہوئے اپ گریڈ فیچرز مہیا کرتا ہے جبکہ Hyper Boost efficientlyسسٹم کی سطح پر ہینڈ سیٹ کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

اس کی 5000 mAhکی بیٹری 18واٹ کے فاسٹ چارج کی بدولت تیز ترین چارجنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے،اس کا ڈیول اسپیکر اسٹیریو آواز کا شاندار معیار فراہم کرتا ہے جبکہ Dirac 2.0 Sound Effect,کی بدولت OPPO A92آواز کے کسی بھی منظر نامے میں ڈھل سکتا ہے۔

اوپو نے نوجوان صارفین کے طرز زندگی اورذوق سے بہتر انداز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے OPPO A92کی ڈیزائنگ کرتے ہوئے بعض جدید ایڈجسٹمنٹ کی ہیں۔

اس کا6.5انچ کا1080P Neo-Display,اوپو OPPO A92کو فلیگ شپ ڈیزائن لینگویج کی نئی سطح تک لے جاتا ہے،اس کا الٹرا ہائی اسکرینٹو باڈی ریشو محض 90.5فیصد ہے۔اوپو کی مصنوعات میں پہلی بار Constellation Designکا استعمال کیا گیا ہے اور OPPO A92میں 3D Quad-curve designکا استعمال کیا گیا ہے،اس کا وزن محض192گرام ہے،اور یہ دورنگوں Aurora purpleاور Twilight black,میں دستیاب ہے۔اس کا 48 MP AI Quad Cameraفوٹو گرافی کے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق مکمل پیکیج ہے،48 MP Ultra HDکا مرکزی کیمرہ ½”ایکسٹرا لارج سینسرز کے ساتھ ہائی ریزولیشن فراہم کرکے فوٹو گرافی کو باکمال کرتا ہے۔

OPPO A92کی قیمت 39,999روپے مقرر کی گئی ہے جس کی فروخت کا آغاز13جولائی سے ہوگا،اور یہ اوپو کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کیلئے دستیاب ہوگا۔

مزید :

کامرس -