پی ٹی سی ایل کے منافع میں 20 فیصد اضافہ

پی ٹی سی ایل کے منافع میں 20 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کے منافع میں گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 19.46 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع ادارے کے سالانہ مالیاتی امور سے متعلق بیان کے مطابق اپریل سے لیکر جون تک کی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل کو 1.491 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19.46 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں پی ٹی سی ایل کو 1.781 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس مدت میں کمپنی کے انتظامی اورعمومی اخراجات میں کمی ریکارڈکی گئی، اپریل سے لیکر جون تک کی سہ ماہی میں کمپنی کے انتظامی اورعمومی اخراجات کا حجم 1.502 ارب روپے رہا، گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کے انتظامی اورعمومی اخراجات کا حجم 1.654 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.29 روپے رہی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.35 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔کمپنی کے بیان کے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں پی ٹی سی ایل کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 40.34 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جنوری سے لیکر30 جون تک کی مدت میں پی ٹی سی ایل کو2.702 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کو3.792 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

مزید :

کامرس -