معلو م نہیں آپ نے سپریم کور ٹ کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟ چیف جسٹس، نوجوان وکیل پر بغیر آنے پر سخت اظہار برہمی
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ٹیوٹا کے ملازم کی اپیل پر سماعت کے دور ان چیف جسٹس نوجوان وکیل پر تیاری کر کے نہ آنے پر سخت برہم ہوگئے اور کہا وکیل صاحب اس عمر میں تو آپکو انتھک محنت کرنی چاہیے، جوان آدمی ہیں آپ،کیس تیار ہی نہیں کیا، ہم آپ کی عمر سے گزر چکے ہیں، اس عمر میں ہم کیس کی تیاری کیلئے راتوں کو سوتے تک نہیں تھے جبکہ عدالت عظمیٰ نے گریڈ ون کے ٹیوٹا کے ملازم کیخلاف محکمے کی اپیل خارج کر دی۔ جمعرات کو دور ان سماعت چیف جسٹس نے وکیل سے کہاکہ آپ اپنا کیریئربرباد کر رہے ہیں، افسوس کی بات ہے نوجوان وکیل بغیر تیاری سپریم کورٹ میں پیش ہوا، آپ کو کیس کے بارے کچھ علم نہیں، اسٹینڈنگ آرڈیننس کیا ہے آپکو اس کا بھی علم نہیں، معلوم نہیں آپ نے سپریم کورٹ کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟بعد ازاں عدالت نے گریڈ ون کے ٹیوٹا کے ملازم کیخلاف محکمے کی اپیل خارج کر دی۔
چیف جسٹس