سندھ پولیس کے مزید 150 اہلکاروں میں کورونا وائراس کی تصدیق

سندھ پولیس کے مزید 150 اہلکاروں میں کورونا وائراس کی تصدیق

  

کراچی(این این آئی)سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ پولیس افسران و جوانوں کی تعداد 2 ہزار360 ہو گئی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک 2 ہزار 360 کے قریب افسران اور جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 16پولیس افسران و جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جب کہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اس وقت کورونا کا شکار ایک ہزار 649 اہلکار زیر علاج ہیں جب کہ 695 افسران اورجوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلند حوصلہ ہیں۔

سندھ پولیس کورونا

مزید :

صفحہ آخر -