امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی ویزے کیلئے نئی درخواست جمع

  امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی ویزے کیلئے نئی درخواست جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے دفتر میں امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف سماعت ہوئی، سنتھیا رچی نے اس موقع پر وزارتِ داخلہ میں ویزے کے لیے نئی درخواست جمع کرائی۔وزارتِ داخلہ اسلام آباد میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کر رہے تھے۔پیپلز پارٹی کے درخواست گزار افتخار احمد وکیل تنویر احمد چوہدری کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ امریکی شہری سنتھیا رچی بھی وزارتِ داخلہ میں پیش ہوئیں۔اس موقع پر سنتھیا رچی نے وزارتِ داخلہ میں ویزے کے لیے نئی درخواست جمع کرا دی، انہوں نے ویزے کی توسیع کی درخواست دی ہے۔سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے بزنس ویزے میں 5 سال کے لیے توسیع کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا۔
سنتھیا ڈی رچی

مزید :

صفحہ آخر -