عوام تک گیس اور بجلی کی سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح: اسد قیصر

عوام تک گیس اور بجلی کی سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح: اسد قیصر

  

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عام آدمی تک گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سمیت عام عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک بھر میں جاری گیس ترقیاتی اسکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اوگرا اور ایس این جی پی ایل کے مابین قریبی تعاون ملک میں گیس منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے عوام کو گیس میٹر کے حصول میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جاری منصوبوں کی آسانی سے تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے انہوں نے اس سلسلے میں آئندہ جمعہ کو فالو اپ میٹنگ بلانے کی ہدایات بھی کی۔ اسپیکر نے ایس این جی پی ایل کو ہدایت کی کہ گیس سکیموں کی تکمیل کے بعد فراہم کردہ نئے گیس کنکشن کی تعداد میں اضافہ کیلئے درخواست دیں۔ا جلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، چیئر پرسن اوگرا، جنرل منیجر کوآرڈینیشن ایس این جی پی ایل، ڈائریکٹر جنرل گیس اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -