عوام عید سادگی سے منائیں، حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنائیں،وزیر داخلہ

  عوام عید سادگی سے منائیں، حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنائیں،وزیر داخلہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عوام عید سادگی سے منائیں،تمام افراد حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں،ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے، حکومتی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، وبا پر قابو پانے کے لئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے- بدھ کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عیدالاضحی کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز اور ماڈل مویشی منڈی کے انتظامات کا جائزہ لیا- وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ کرونہ کیسز میں کمی آنے پر کے پی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں - وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیرداخلہ نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں - اعجاز شاہ نے کہاکہ تمام افراد حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں،انتظامیہ بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت ممکن بنائے- اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ لاپرواہی ہمارے لئے آئندہ دنوں میں مشکل صورتحال پیدا کر سکتی ہے- اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے، حکومتی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں - اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ وبا پر قابو پانے کے لئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے-

وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -