بلاول بھٹو زرداری بے نظیر کی مبینہ وصیت قوم کو دکھا ئیں،علی زیدی

بلاول بھٹو زرداری بے نظیر کی مبینہ وصیت قوم کو دکھا ئیں،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول بھٹو سے بے نظیر بھٹو کی مبینہ وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہاتھ سے تحریر کی گئی غیر تصدیق شدہ وصیت کو بی بی کی وصیت کے طور پر پیش کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی پر قبضے کیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا گیا۔علی زیدی کا کہنا تھا پارٹی انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سر زمین کو 12 سال تک بے رحمانہ لوٹ مار کا نشانہ بنانے کیلئے بھی یہی جعلی وصیت بروئے کار لائی گئی، سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ، بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنے کی بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -