اینٹی کرپشن ساہیوال نے جعلی بینک اکاؤنٹ فراڈ میں 3افراد کو گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن ساہیوال نے جعلی بینک اکاؤنٹ فراڈ میں 3افراد کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن ساہیوال نے جعلی بینک اکاؤنٹ کھول کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے سابق ایکسئین حبیب انوراور ایس ڈی او کوفہد مظہراور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر آپریشن مینجر حبیب بینک لمیٹڈ ہڑپہ ضلع ساہیوال جمیل احمد کو بھی گرفتارکرلیاہے،محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے مرکزی ملزم محمد خالد سے مل کرکرپشن کی،ملزمان نے محکمہ تعلقات عامہ کے نام کے جعلی بینک اکاؤنٹ کھول کر کرپشن کی،انکوائری میں 2کروڑ 13لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہوئی،اینٹی کرپشن نے ملزموں کومقدمہ نمبر 31/2019 میں ملزمان کو گرفتار کیاہے،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رائے نعیم اللہ کا کہناہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

گرفتا

مزید :

صفحہ آخر -