90فیصد فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا اجرا شروع

  90فیصد فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا اجرا شروع

  

لاہور(این این آئی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں لاہور سمیت پورے صوبے میں وافر مقدار میں آٹے کی دستیابی ہو گی۔مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کی 90 فیصد فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا اجرا شروع ہو گیا ہے،فلور ملز سرکار کے مقرر کردہ 860 روپے کے نرخوں پر 20 کلو کا تھیلا فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور سمیت پورے پنجاب کی فلور ملز کو 16 ہزار 975 ٹن سرکاری گندم روزانہ فراہم کی جا رہی ہے،اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر میں فلور ملز سرکاری گندم کی پسائی کر کے 5 لاکھ 55 ہزار آٹے کے 20 کلو کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز تک لاہور سمیت پنجاب پھر میں آٹے کی دستیابی معمول پر آ جائے گی۔

اجرا شروع

مزید :

صفحہ آخر -